Muslim pilgrims gather around the Kaaba, Islam's holiest shrine, at the Grand Mosque in the holy city of Mecca on June 30, 2023 during the annual Hajj pilgrimage. (Photo courtesy: AFP/File)

مکہ مکرمہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 42 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حج سکیورٹی فورسز نے مکہ مکرمہ کے علاقے ہجرہ میں غیرقانونی طور پر مقیم 42 غیرملکی افراد کو گرفتار کر لیا، جو مختلف اقسام کی وزٹ ویزا پر مملکت میں موجود تھے اور حج کے ضوابط و ہدایات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے تھے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ان افراد کو حراست میں لینے کے بعد ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ انہیں پناہ دینے والے عناصر کی تلاش بھی جاری ہے تاکہ انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر کے مقررہ سزائیں دی جا سکیں۔

حکام نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ حج صرف ان افراد کے لیے ہے جو باقاعدہ اجازت نامے یا حج ویزا رکھتے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں