اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تحریک حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان آٹھ مئی 2025 کو اسرائیلی فوجی غزہ کی پٹی کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے قریب ایک پوزیشن پر تعینات ہیں۔ (تصویر مناہم کہانہ/ اے ایف پی)

رفح : اسرائیلی فوج سے فلسطینی جنگجوؤں کی جھڑپ ، کئی فوجی ہلاک و زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

حماس نے کہا ہے کہ رفح میں شدید جنگ جاری ہے، جس میں اسرائیلی فوج کے مقابل فلسطینی مزاحمت کار لڑ رہے ہیں۔ یہ بات فلسطینی مزاحمتی ادارے نے جمعرات کے روز کی جنگی کارروائی کے پس منظر میں بتائی ہے۔ جس کا زور جنوبی غزہ کی طرف رہا ہے۔

حماس نے اس جنگی کارروائی کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ٹیلی گرام ' پر جاری کردہ بیان میں کیا اور باور کرایا کہ حماس آج بھی ان علاقوں میں سرگرم ہے جن میں اسرائیلی فوج اپنا کنٹرول بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جنگ کا یہ سلسلہ 19 ماہ سے جاری ہے۔ اسرائیل نے اب تک جتنی بھی جنگیں لڑی ہیں یہ ان میں سے طویل ترین ہے۔

جمعرات ہی کے روز بعد ازاں ایک جاری کردہ بیان میں حماس نے کہا ہے کہ اس کے عسکری ونگ نے رفح کے تنور محلے میں گھات لگا کر 12 اسرائیلی فوجیوں کے ایک دستے کے ساتھ جھڑپ کی ۔ اس دوران کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ تاہم اسرائیل کی طرف سے اس دعوے کے بارے میں ابھی کوئی رد عمل یا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان زیادہ تر جھڑپوں کی اطلاع خان یونس کے علاقے سے موصول ہوئی ہیں۔ رفح کے علاقے میں اس طرح کی جھڑپ کی اطلاع غیر معمولی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بھی ماہ مئی کے شروع سے ہی اپنی جنگی کارروائیوں کو مزید بڑھانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے باوجود 18 مارچ سے ایک بار پھر غزہ میں جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں