محمد سنوار اور یحیی سنوار

العربیہ ذرائع: القسام کمانڈر محمد سنوار کا جسد خاکی تلاش کر لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے حماس کے مسلح ونگ القسام کے نئے کمانڈر محمد السنوار کو نشانہ بنانےکے لیے کی گئی کارروائی کے کئی دنوں کی بے یقینی اور غیریقینی خبروں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد السنوار کو قتل کر دیا گیا ہے۔

اتوار کے روز العربیہ اور الحدث کو حاصل معلومات کے مطابق محمد السنوار کا جسد خاکی جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک سرنگ سے ملی ہے، جہاں اس کے دس ساتھیوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق محمد السنوار گذشتہ دنوں خان یونس کے مشرق میں یورپی ہسپتال کے قریب اسرائیل کے شدید فضائی حملے میں نشانہ بنے۔ اسی حملے میں رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ بھی مارے گئے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

سرنگ کے نیچے ہدف

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد السنوار جو حماس کے مقتول رہنما یحییٰ السنوار کے بھائی تھے، کو ایک خفیہ پناہ گاہ میں نشانہ بنایا گیا جو یورپی ہسپتال کے نیچے واقع تھی۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بدھ کے روز ایک ویڈیو جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب محمد السنوار مذکورہ مقام پر موجود تھے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دھماکہ اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ابتدائی طور پر اسرائیلی سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق کے لیے مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، تاہم اب العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے محمد السنوار کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔

محمد السنوار کو ان کے بھائی یحییٰ السنوار کی ہلاکت کے بعد القسام بریگیڈ کی قیادت سونپی گئی تھی، جب اکتوبر 2024ء میں اسرائیل نے انہیں قتل کردیا تھا۔ بعد ازاں جولائی 2024 میں حماس کے ایک اور مرکزی رہنما محمد الضیف کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوگئی تھی۔ حماس نے ان تینوں جنگجوؤں کو 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کا اہم منصوبہ ساز قرار دیا جاتا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں