طلباء موسمی طبی سہولیات میں وزارت صحت کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ (سپلائی شدہ/X: @uqu_edu)
سعودی عرب : ام القریٰ یونیورسٹی عازمین حج کے لیے آگاہی و تربیت کا مرکز بن گئی
جب مکہ میں لاکھوں عازمین فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کر رہے تھے تو ان کے لیے اپنی تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کو بروئے کار لا رہی تھی۔ یہ تجربہ عازمین حج کے لیے غیر معمولی رہا۔
ام القری یونیورسٹی میں انویسٹمنٹ اور کمیونٹی پارٹنر شپ کی ڈپٹی ریکٹر ڈاکٹر وردہ بنت عبداللہ الاسماری نے اس بارے میں کہا ' یونیورسٹی نے ویژن 2030 کے مقاصد کے تحت حج اور عمرہ کے بنیادی ڈھانچے میں کردار ادا کرنے کے لیے ہر سال اپنی انسانی، سائنسی، انتظامی اور تحقیقی صلاحیتوں کو خصوصی تعلیمی اور تربیتی پروگراموں، فیلڈ اسٹڈیز اور مشاورتی خدمات کے ذریعے متحرک کرنے کا نظام بنا رکھا ہے۔
رواں سال حج 2025 کے دوران بھی یونیورسٹی نے لائسنسنگ اور اہلیت کے پروگرام برائے حجاج پیش کیے۔ یہ پروگرام 20 ورکر ماڈیولز اور 15 زبانوں میں دستیاب تھے۔ یوں حجاج کرام کو 50 پیکجز کے ذریعے تین لاکھ سے زیادہ تربیتی مواقع فراہم کیے گئے۔'
الاسمارہ نے کہا دیگر اقدامات میں رفید الحرمین پروگرام بھی شامل رہا۔ اس کے تحت ایک لاکھ سے زائد تربیتی سلاٹ پیش کیں اور 30 تنظیموں کے ذریعے تین ہزار سے بھی زیادہ شرکا کو اپنے تربیتی پروگراموں میں شامل کیا۔
علاوہ ازیں حجاج کرام کو نقل و حرکت میں مدد دینے کے لیے 3500 گائیڈز کی تربیت کا اہتمام کیا۔
ام القری نے حج سیزن کے دوران جمعہ کے خطبات اور یوم عرفات کی تقاریر کا 20 سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ کرنے سہولت فراہم کی۔ جس سے چھ سو ملین مسلمانوں تک یہ خطبات پہنچنے کا امکان پیدا ہوا۔
انہوں نے بتایا یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات کے سلیبس اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھی حج سے جڑے موضوعات اور ضروتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ تاکہ آگاہی کے علاوہ حجاج کو طبی اور سیکیورٹی کے شعبے میں بھی مدد دی جا سکے۔
ہجوم کو کنٹول کرنے میں بھی ام القری یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔ اس سے یونیورسٹی کے طلبہ کو عملی تربیت کا موقع مل جاتا ہے۔
السماری کے مطابق اس سال یونیورسٹی نے حج سے متعلق ڈیٹا کو ڈیل کرنے اور ریسرچ کے لیے مجموعی طور پر 458 ڈیٹا کلیکٹرز اور 34 ریسرچرز کی خدمات پیش کیں۔ جبکہ 17 سٹڈیز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی کا تحقیقی شعبہ عمومی طور پر بھی سرکاری اداروں کو اپنی خدمات سے سہولت کا موقع دیتا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمئشن میں بھی یونیورسٹی کا کردار اہم رہا ہے۔