اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی لاش برآمد کر لی - ماخذ: "X" پر اسرائیلی فوج کا اکاؤنٹ
محمد سنوار کی لاش کی شناخت کرلی، ہمارے قبضہ میں ہے: اسرائیلی فوج
محمد سنوار کو رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ کے ساتھ 13 مئی کو فوج اور شاباک کے مشترکہ آپریشن میں قتل کیا گیا
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد سنوار کی لاش ملی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے شاباک کے تعاون سے ایک درست آپریشن کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ سنوار کی لاش خان یونس میں یورپی ہسپتال کے نیچے واقع زیر زمین سرنگ کے راستے سے ملی ہے۔
یاد رہے محمد سنوار کو رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شبانہ کے ساتھ 13 مئی کو فوج اور شاباک کے مشترکہ آپریشن میں اس وقت مار دیا گیا تھا جب وہ زیر زمین کمانڈ اینڈ کنٹرول کمپلیکس کے اندر تھے۔
محمد سنوار کا سامان اسرائیلی فورسز کو ان کی لاش کے ساتھ ملا
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج اس وقت زیر غور سرنگ میں کامبنگ آپریشن کر رہی ہے۔ محمد سنوار اور شبانہ سے تعلق رکھنے والے دیگر انٹیلی جنس مواد کے علاوہ دیگر اشیا بھی ملی ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا۔ سرنگ سے دیگر لاشیں بھی ملی ہیں جن کی شناخت کی تصدیق کی جارہی ہے۔