تہران، ایران میں آٹھ دسمبر 2024 کو ایرانی پرچم لہرا رہے ہیں۔ (فائل فوٹو: رائٹرز)
ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون کرنے پر ایک شخص کو سزائے موت: رپورٹ
نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے پیر کو اطلاع دی کہ ایران نے محمد امین شایستہ نامی ایک قیدی کو پھانسی دے دی جسے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
شایستہ کو 2023 کے آخر میں گرفتار کیا گیا اور تسنیم نے اسے "موساد سے منسلک سائبر ٹیم کا سربراہ" قرار دیا تھا۔