بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کے سفیر رضا نجفی نو جون 2025 کو ویانا، آسٹریا میں ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ہیں۔ (اے ایف پی)
ایرانی پینل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون معطل کرنے کے بل کی حمایت کر دی
ایران کی گارڈین کونسل (شوریٰ نگہبان) نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ ایران کی جانب سے تعاون معطل کرنے کے پارلیمانی بل کی توثیق کر دی، اس بات کی اطلاع جمعرات کو ایران کے ینگ جرنلسٹ کلب نے دی۔
یاد رہے کہ ایران کی شوریٰ نگہبان قانون سازی کی جانچ کرنے والے علماء اور فقہا کا ایک پینل ہے جو ملکی قوانین کی منظوری دیتا ہے۔