ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سات مارچ 2025 کو جدہ میں ایرانی قونصل خانے میں ایک انٹرویو کے دوران اے ایف پی سے بات کر رہے ہیں۔ (تصویر از عامر ہلابی / اے ایف پی)
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مختلف یورپی ممالک کے خلاف یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ سے شکایت کی ہے کہ ان ممالک کا رویہ ایران کے خلاف سخت تباہ کن ہے۔ یورپی یونین خارجہ امور سربراہ کاجا کالس سے انہوں نے اس شکایت کا اظہار فون کر کے کیا ہے۔
عباس عراقچی نے بعض یورپی ملکوں کے ایران کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی جنگ کے دوران اسرائیل و امریکہ کی حمایت کرنے پر بھی تنقید کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس سلسلے میں کسی خاص ملک کانام نہیں لیا ہے۔