28 جون 2025 کو تہران، ایران میں لوگ اسرائیلی حملوں میں ہلاک شدہ ایرانی فوجی کمانڈروں، جوہری سائنسدانوں اور دیگر افراد کے جنازے میں شریک ہیں۔ (رائٹرز)

ایران کا اسرائیل سے جنگ کے بعد اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان: سرکاری میڈیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے تہران سمیت اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ جنگ کی وجہ سے 13 جون کو بند کر دی تھیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا (آئی آر این اے) نے اطلاع دی، "تہران کے مہرآباد اور امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ملک کے شمال، مشرق، مغرب اور جنوب میں دیگر ایئرپورٹس دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور پروازیں چلانے کے لیے تیار ہیں۔"

حکام نے بتایا کہ اصفہان اور تبریز کے علاوہ ملک کے طول و عرض کے تمام ایئرپورٹس سے ملکی اور بین الاقوامی پروازیں صبح 5:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک چلیں گی۔

اِرنا کے مطابق ضروری انفراسٹرکچر کے قائم ہوتے ہی ان دونوں شہروں سے بھی پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

گذشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں کی لہر شروع کرنے کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی تھیں۔

مشرقی ایران میں فضائی حدود پہلے ہی دوبارہ کھول دی گئی تھیں اور جنگ بندی کے بعد بین الاقوامی پروازوں کے لیے رسائی میں اضافہ کر دیا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں