الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی ہم منصب کے ہمراہ

الاسکا میں امریکہ روس سربراہی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مملکت سعودی عرب تمام ایسی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے جن کا مقصد روس-یوکرین بحران کو پرامن طریقوں سے حل کرنا اور دونوں دوست ملکوں کے درمیان امن قائم کرنا ہے۔ سعودی عرب نے الاسکا میں ہونے والے امریکہ اور روس کے سربراہی اجلاس کا خیرمقدم کیا جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ملاقات کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی اختلافات اور تنازعات کو حل کرنے کے لیے سفارتی بات چیت کے راستے کی مسلسل حمایت کرتا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5 video

ریاض نے ماضی میں سہ فریقی مذاکرات کی میزبانی کرکے امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کی تھی۔ کیف، واشنگٹن اور ماسکو نے مختلف آرا کو قریب لانے میں سعودی کردار کو سراہا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں