Mourners carry a body during the funeral of Palestinians who were killed by Israeli fire while trying to receive aid and another killed in a strike on Friday, according to medics, at Al-Shifa Hospital in Gaza City, on August 30, 2025. (Reuters)
غزہ سے وسیع پیمانے پر شہری انخلا ممکن نہیں ہے: ریڈ کراس
بین الاقوامی ریڈ کراس نے ہفتے کے روز اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کو غزہ سے لاکھوں کی تعداد میں انخلا پر مجبور کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول کے ہوتے ہوئے محفوظ فلسطینی انخلا کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا ہے۔
ایک بیان میں ریڈ کراس کمیٹی کے صدر میرجاناسپولیجارک نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ غزہ شہر سے فلسطینی شہریوں کے انخلا کو موجودہ حالات میں محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے کہا ایسا اسرائیلی منصوبہ ناقابل عمل بھی ہے اور غیر ممکن بھی ہے۔ یاد رہے امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ادارے کے ساتھ مل کر ان دنوں بعد از غزہ جنگ کے منظر نامے کی تیاری کررہا ہے۔
اس سلسلے میں صدر ٹرمپ نے ابھی تک اپنے غزہ ریویرا کے منصوبے کو ترک نہیں کیا ہے۔ بلکہ جس طرح اسرائیلی ریاست کے غزہ کے کنٹرول کے لیے نئے جنگی توسیعی منصوبے کی حمایت کی جا رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ دونوں اتحادی مل کر فلسطینیوں کے غزہ سے انخلا کی تدابیر کر رہے ہیں۔ نیز بعض دیگر ملکوں سے بھی مدد کا حصول ممکن بنا رہے ہیں۔