15 ستمبر، 2025 کو اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے کے بعد، فلسطینی مرد، جنین صوبے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی، سناد ہنتولی، رام اللہ کے سرکاری اسپتال میں ڈھانپے ہوئے لاش کے پاس کھڑے ہیں۔ (اے ایف پی)
اسرائیلی ریاست کی پولیس نے ایک فلسطینی شہری کی یروشلم میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ فلسطینی مقبوضہ مغربی کنارے سے یروشلم جا رہا تھا کہ اسرائیلی فوج نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کا یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے۔
رام اللہ کی وزارت صحت کے مطابق 25 سالہ فلسطینی سناد نجح محمد حنطولی تھا۔ جو مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے الرام میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہوا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یروشلم میں آنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ حنطولی کو آبائی شہر سلات الظہر لے جانے سے پہلے رام اللہ کے میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
خیال رہے غزہ میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً ایک ہزار فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قتل کیا ہے۔ نیز یہودی آباد کاروں نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں تیز کر رکھا ہے۔