سعودی وزارت تجارت
سعودی عرب: 50 لاکھ سے زائد خلاف ورزی کرنے والے مصنوعات کی ترسیل روک دی گئی
سعودی عرب کی وزارتِ تجارت نے اپنی سال 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے صارفین کے تحفظ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں تجارتی دھوکے، تجارتی پردہ پوشی اور ای کامرس کے شعبوں میں کی گئی نمایاں کارروائیوں اور اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کی نگران ٹیموں کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں 50 لاکھ سے زائد غیر مطابقت رکھنے والی مصنوعات صارفین تک پہنچنے سے روکی گئیں۔ اس کے علاوہ تجارتی دھوکے اور پردہ پوشی کے خلاف معائنہ مہمات جاری رہیں، جب کہ صارفین کی شکایات کے لیے قائم متحدہ مرکز “بینہ” نے مختلف سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا۔
"آن لائن کاروبار میں تعمیل کی شرح میں بہتری"
وزارتِ تجارت کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں 100 آن لائن اسٹورز کے پہلے مرحلے میں دس معیاری پیمانوں کے تحت کیے گئے جائزے کے نتائج کے مطابق آن لائن اسٹورز کے ضوابط کی میں تعمیل کی شرح میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ای کامرس سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
تین ماہ میں ایک لاکھ 68 ہزار شکایات نمٹائیں
وزارت تجارت نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران 1 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ تجارتی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ ان میں سب سے زیادہ شکایات آن لائن اسٹورز کے خلاف موصول ہوئیں، جن کے بعد معاہداتی تنازعات اور اشیاء کی واپسی یا تبدیلی کی پالیسیوں کی خلاف ورزیاں شامل تھیں۔