خان یونس، غزہ کی پٹی میں آٹھ نومبر 2025 کو تباہ شدہ عمارات کے عقب میں غروبِ آفتاب کا منظر۔ (فائل فوٹو: اے پی)

متحدہ عرب امارات 'شاید' غزہ استحکام فورس میں شامل نہ ہو: سینئر عہدیدار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ اس کے پاس اس کے لیے واضح لائحہ عمل کا فقدان ہے، ایک سینئر اہلکار نے پیر کو کہا۔

اماراتی صدارتی مشیر انور قرقاش نے ابوظہبی سٹریٹجک ڈیبیٹ فورم کو بتایا، "متحدہ عرب امارات کو تاحال استحکام فورس کے لیے کوئی واضح لائحہ عمل نظر نہیں آرہا اور ایسے حالات میں شاید وہ ایسی فورس میں حصہ نہ لے۔"

امریکہ کی مربوط کردہ بین الاقوامی فورس میں مصر، قطر اور ترکی کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ توقع ظاہر کی تھی کہ دو سالہ جنگ کے بعد چونکہ ایک نازک جنگ بندی کسی نہ کسی طرح برقرار ہے تو فوج "بہت جلد" غزہ پہنچ جائے گی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں