غزہ کے عوام کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان لے کر 77 واں طیارہ مصر پہنچ گیا
غزہ کے عوام کی مدد کے لیے سعودی عرب کی 77 ویں ریلیف پرواز شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹریئن کی نگرانی میں غزہ کے لیے روانہ ہوگئی۔
یہ پرواز جمہوریہ مصر میں العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی اور اس کا انتظام مرکزِ ملک سلمان برائے ریلیف اینڈ ہیومینراٹریئن ورکز نے وزارت دفاع اور قاہرہ میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے کیا۔
پرواز میں غذائی سامان اور امدادی بیگ شامل ہیں جو بعد میں غزہ میں فلسطینی عوام تک پہنچائے جائیں گے۔
یہ امداد سعودی عرب کی طرف سے غزہ میں فلسطینی عوام کی مسلسل حمایت کا حصہ ہے، جس کا مقصد ان کی زندگی کے دشوار حالات میں سہارا فراہم کرنا اور مشکلات کم کرنا ہے۔