جنوبی عبوری کونسل (STC) کے سیکورٹی اہلکار 5 جنوری 2026 کو عدن، یمن میں ایک چوکی پر کام کر رہے ہیں۔ (رائٹرز)
یمنی صدر کے محل کے قریب فائرنگ، مقامی لوگوں کی تصدیق
منگل کے روز یمن کے صدر کے محل المعاشق کے قرب وجوار میں فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یہ بات مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو مقامی لوگوں نے بتائی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ فائرنگ یمن کے ساحلی شہر عدن میں قائم صدارتی محل کے نزدیک ہوئی ہے۔ تاہم اس واقعے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔