10 جنوری 2026 کو جاری ہونے والی ایک سوشل میڈیا ویڈیو سے حاصل کی گئی اس اسکرین گریب میں، تہران، ایران میں حکومت مخالف بدامنی کے بڑھتے ہوئے مظاہرین کے درمیان جمع ہیں۔ (رائٹرز)

ایران میں کم از کم 648 افراد ہنگاموں میں مارے جا چکے : انسانی حقوق گروپ ناروے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ناروے میں قائم ایک انسانی حقوق گروپ نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں جاری ہنگاموں کے دوران اب تک کم از کم 648 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں ایرانی سیکورٹی فورسز کی طرف سے جاری کریک ڈاون کے دوران بتائی گئی ہیں۔

ناروے کے اس گروپ کا پیر کے روز یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے اصل ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو۔ تاہم انٹرنیٹ پر پابندی کی وجہ سے بہت سارے علاقوں کی معلومات تک رسائی نہیں ہو سکتی۔

انسانی حقوق گروپ بتاتے ہیں کہ ایران میں جاری مظاہروں نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 'آئی ایچ آر' نامی گروپ کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد چھ ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ چار دنوں سے انٹرنیٹ کو بند کیا جا چکا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں