شام کا ایک بڑا جھنڈا 4 جون 2025 کو دمشق کے تشرین پارک کے اوپر لہرا رہا ہے۔ شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے چھ ماہ میں خود کو بین الاقوامی سطح پر قائم کر لیا ہے اور ان پر عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں، لیکن پھر بھی قومی اداروں کی تعمیر نو، معیشت کو بحال کرنے اور ٹوٹے ہوئے ملک کو متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ (تصویر بذریعہ LOUAI BESHARA/AFP)

جرمنی شام کے ساتھ تعلقات گہرے کرنے کے لیے تیار ہے : ترجمان جرمن حکومت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمن حکومت کے ترجمان نے اپنی بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ جرمنی کی حکومت شامی حکومت کے ساتھ کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ترجمان نے مزید کہا برلن اس سلسلے میں شام میں صورت حال کو قریب سے مانیٹر کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے شام کی حکومت کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے بارے میں کہا بلا شبہ ہم اس کے لیے تیار ہیں اور تعلقات کا نیا آغاز کرنا چاہتے ییں۔

جرمن ترجمان نے اسی تناظر میں کہا ان کا ملک حلب میں پیدا ہوجانے والی حالیہ صورت حال کو بھی مانیٹر کر رہا ہے۔ اس بارے میں ہمارا شامی حکومت کے ساتھ رابطہ ہے اور مشاورت بھی جاری ہے۔

مزید کہا حلب کی صورت حال ایسی یے کہ اس کا تقاضا ہے کہ تقریبا روزانہ کی بنیاد پر اس کا جائزہ لیا جائے۔
لیکن جرمن ترجمان نے کوئی صورت حال پیدا کرنے سے گریز کیا اور کہا میں فی الحال اپنا اندازہ ظاہر نہیں کرنا چاہتا لیکن سمجھتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بات چیت کا بہتر موقع ہو گا اور تفصیل سے بات ہو سکے گی۔

جرمنی کے اخبار بلڈ کے مطابق جرمنی کی حکومت اور سیکیورٹی سے متعلق حکام نے منگل کے روز توقع ظاہر کی ہے کہ شامی صدر احمد الشرع اگلے ہفتے جرمنی کے دورے پر آئیں گے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں