سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسیٰ

سعودی ولی عہد کو بحرین کے فرماں روا کی جانب سے تحریری خط موصول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی ولی اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسیٰ کی جانب سے ایک تحریری خط موصول ہوا جو دونوں برادر ممالک کے درمیان خصوصی تعلقات کے متعلق ہے۔

یہ خط مملکت میں بحرین کے سفیر الشیخ علی آل خلیفہ نے ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخریجی سے ملاقات کے دوران ان کے حوالے کیا۔
ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور ان کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں مشترکہ دل چسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں