HBXTJPsXQAAujyU (1)
سعودی عرب میں نو منتخب گورنرز اور وزراء کی شاہ سلمان کی موجودگی میں حلف برداری
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے ریاض میں متعدد امراء اور وزراء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جن کی تقرری کے شاہی احکامات جاری کیے گئے تھے۔
حلف اٹھانے والوں میں الباحہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ فہد بن سعد، مجلس شوریٰ کے رکن شہزادہ ڈاکٹر سعد بن سعود، صوبہ مدینہ منورہ کے ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن نہار اور شمالی سرحدی صوبے کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبداللہ شامل تھے۔
نئے سعودی وزراء نے شاہ سلمان کی موجودگی میں حلف اٹھا لیا۔
ان کے ہمراہ وزیر سرمایہ کاری فہد بن عبدالجلیل بن علی آل سیف نے بھی اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ اس تقریب میں وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور شاہ سلمان کے ڈپٹی سیکرٹری تمیم بن عبدالعزیز السالم بھی موجود تھے۔