GeXUVvkXoAASUKh
سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان دو طرفہ تعاون پر بات چیت
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹامر کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
بات چیت میں دونوں شخصیات نے دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے شعبوں کے ساتھ ساتھ انھیں فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلیفونک رابطے میں سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کے بیچ مشترکہ دل چسپی کے کئی امور بھی زیر بحث آئے۔