Screenshot 2026-03-10 122714
سعودی عرب کی عراقی کردستان میں اماراتی قونصل خانے کو نشانہ بنائے جانے کی مذمت
"سفارتی عمارتوں کو بار بار نشانہ بنانا بین الاقوامی روایات اور قوانین کے ساتھ واضح طور پر متصادم ہے".
سعودی وزارت خارجہ نے عراقی کردستان میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے برادر ملک امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
آج منگل کے روز جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ سفارتی عمارتوں کو بار بار نشانہ بنایا جانا یہ واضح طور پر بین الاقوامی روایات اور قوانین کے منافی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے سفارتی مشنوں کی عمارتوں کی حرمت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا۔