سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف – (SPA)

ایران کی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت پرپاکستان کا دوٹوک مؤقف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں علاقائی صورتحال کی تازہ پیش رفت، جاری فوجی کشیدگی کے اثرات اور اس کے خطے اور دنیا کے امن و استحکام پر پڑنے والے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیز اس حوالے سے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے ایک بار پھر مملکت سعودی عرب کی مکمل حمایت کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ مضبوطی کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا، خصوصاً ایران کی جانب سے ہونے والی بار بار کی جارحیت کے خلاف، جو سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کو متاثر کرتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں