22 ستمبر 2020 کو لی گئی ایک تصویر میں ریاض میں سعودی قومی پرچم دکھایا گیا ہے۔ (اے ایف پی)

سعودی عرب : عراقی کرد لیڈروں کی رہائش گاہ پر حملوں کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے عراق کے کردستان ریجن پر کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر مسعود بارذانی اور کردستان ریجن کے صدر پر کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔ اس سلسلے میں مذمتی بیان اتوار کے روز جاری کیا گیا ہے۔

مملکت نے ان حملوں کو عراقی سلامتی و استحکام کے خلاف قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملے عراق اور اس کے کردستانی ریجن کی یکجہتی کے خلاف ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں