سعودی عرب اور برطانوی وزرائے دفاع کا باہمی دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال
مملکت کے خلاف ایرانی حملوں کی شدید مذمت
سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے برطانوی ہم منصب جون ہیلی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تزویراتی دفاعی شراکت داری اور اس کی ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے علاقائی صورتحال کی تازہ ترین تبدیلیوں اور خطے و دنیا کی سکیورٹی اور استحکام پر ان کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’ ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے مملکت کو نشانہ بنانے والے مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔