SPA نے طائف میں گلاب کے کئی فارموں میں اس روایت کی مسلسل موجودگی کا مشاہدہ کیا۔ (SPA)
طائف : گلاب بھرے کھلیانوں میں تاشیر کی روایت رنگوں اور خوشبوؤں کا ملاپ
تاشیر کی روایت طائف میں گلاب کاری فصل کی کٹائی کے سموں اور رنگوں کو اور بھی خوبصورت بنا دیتی ہے۔ یہ روایت علاقے کی ثقافتی شناخت کو اور بھی گہرا کر دیتے ہیں۔ کہ طائف سعودی عرب میں گلاب کی کاشت کے اہم مرکز کے طور پر اپنی ایک منفرد روایت رکھتا ہے۔
اس رنگا رنگ روایت کو 'ایس پی اے' نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے۔ یہ روایت درحقیقت گلاب کے ان فارمز میں جنم لیتی ہے جو طائف کی پہچان بنتے ہیں۔ اس روایت کی تال اس وقت گلاب کے کھیتوں میں نعروں اور گیتوں کی صورت ایک تال ملاتے ہوئے ابھرتی ہے جب گلاب کی فصل کی کٹائی کی جاتی ہے۔
'ایس پی اے' کے مطابق یہ مناظر کسانوں کے درمیان تعاون اور قربت کے جذبے کے مظہر بنتے ہیں۔ کھیت سے اٹھنے والے گلابوں کے ساتھ سماجی پہلو بھی شامل ہو کر اس کو ایک ثقافتی رنگ بھی دے دیتا ہے۔
گلاب کاشت کرنے والے ایک کسان غازی النمری نے کہا تاشیر کی روایت کی اس خوبصورتی محض جسمانی اور صوتی شرکت کا اظہار نہیں بلکہ یہ گلاب کی کاشت کے اس پیشے کی شناخت اور روایت کا حصہ بن چکی ہے۔ یہ روایت کسانوں کی حوصلہ افزائی کا بھی ایک ذریعہ ہے اور معاشرے کی شمولیت کا اظہار بھی۔ جو نسل در نسل چلتے چلتے ایک روایت کا روپ دھار چکا ہے۔
النمری نے مزید کہا اس روایت میں شریک ہونے والے افراد المقامہ نامی بندوق تھامے ہوئے ایک خاص ردھم کے ساتھ تال کا حصہ بنتے ہیں۔ یقینا اس کے لیے غیر معمولی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس موقع پر احتیاط سے تیار کیے گئے بارود کا استعمال کیا جاتا ہے جو بڑی مہارت سے ڈز ڈز کی آواز پیدا کر کے ماحول پر جوش گرما گرمی کا سبب پیدا کرتی ہے۔ النمری کے مطابق اس روایت نے گلاب کے کھلیانوں کو سیاحوں کے لیے دلچسپ بنا دیا ہے۔ یہ علاقے کی ایک اہم ثقافتی روایت کا درجہ پا چکی ہے۔
طائف کی گورنری کے مطابق 910 کی تعداد میں گلاب کے کھیت موجود ہیں۔ ان کھلیانوں میں دس لاکھ سے زائد کی تعداد میں گلاب کے پودے ہوتے ہیں۔ ان گلاب موسموں میں 550 ملین گلاب کھلتے ہیں۔ گلاب کا یہ سالانہ سیزن 45 دنوں پر محیط ہوتا ہے۔
ایک اور کسان خالاف جابر التوارقی نے کہا علاقے کا معتدل موسم، وافر پانی کی دستیابی اس علاقے کو گلابوں کی سرزمین بنانے کا باعث ہے۔ انہی گلابوں سے دنیا کا بہترین گلاب کا عطر تیار ہوتا ہے جو 12000 پھولوں سے محض ایک یونٹ تیار ہوتا ہے۔