سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان اور بحرین کے ہم منصبوں سے علاقے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جنگ بندی کے بعد علاقے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ جن میں پاکستان کے اسحاق ڈار کے علاوہ بحرینی وزیر خارجہ بھی شامل ہیں سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان کے اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو فون کیا اور علاقے میں ہونے والی پیش رفت اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز سیکیورٹی و سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث رہے۔

اس دوران سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی سے بھی نئی صورتحال پر بات چیت کی اور اس کے اثرات پر غور کیا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں