فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون (بائیں) اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان (دائیں) کی فائل فوٹوز کا مجموعہ۔ (رائٹرز)

میں ایران کے معاملے پر سعودی ولی عہد سے ’قریبی رابطے میں‘ ہوں: ایمانوئل میکرون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ایران جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کی اور دونوں رہنما اس معاملے پر قریبی رابطے میں رہنے پر رضامند ہو گئے۔

"میں نے جنگ بندی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا جس کا مکمل احترام اور بغیر کسی تاخیر کے اس کی لبنان تک توسیع کی جائے۔ ہم نے آبنائے ہرمز میں مکمل آزاد اور محفوظ نقل و حمل جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا،" میکرون نے ایکس پر لکھا۔

میکرون نے مزید کہا، "جیسا کہ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں تو ہم نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا تاکہ کشیدگی میں کمی، نقل و حمل کی آزادی اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک معاہدہ طے پانے میں اپنا کردار ادا کریں۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں