8 اپریل 2026 کو ٹائر، لبنان میں اسرائیلی حملے کے مقام پر امدادی کارکن ملبے کے درمیان کھڑے ہیں۔ (رائٹرز)

لبنان: جاری اسرائیلی جنگ میں 165 بچوں سمیت 2020 افراد ہلاک ہو چکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی حکام نے لبنان میں جاری نئی جنگ کے دوران اب تک ہونے والے جانی نقصان کی تعداد جاری کی ہے۔ اس سلسلے میں بتایا ہے کہ 28 فروری کے بعد سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک اسرائیلی فوج نے 165 بچوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 2020 افراد اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار لبنانی وزارت صحت نے ہفتے کے روز جاری کیے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ان جاں بحق ہونے والے افراد میں 248 لبنانی خواتین بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والے لبنانیوں کی تعداد 6436 ہے۔ یاد رہے امریکہ اور ایرانی حکام کے درمیان ہونے والے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی طرف سے پیش کردہ پہلی بنیادی شرط لبنان میں بھی جنگ کو روکنا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں