اسرائیلی وزیراعظم

حزب اللہ کے ڈرون طیاروں اور راکٹوں کے خلاف زیادہ فوجی اقدامات کی ضرورت ہے : نیتن یاہو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ابھی بھی حزب اللہ کے پاس راکٹ اور ڈرونز موجود ہیں اس لیے مزید اسرائیلی فوجی اقدامات اور کارروائیوں کی ضرورت ہے۔ نیتن یاہو نے یہ بات پیر کے روز کہی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان دس روزہ جنگ بندی میں مزید تین ہفتوں کے لیے توسیع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ صدر ٹرپ نے اسرائیل کو دس روزہ جنگ بندی کا حکم اسی ماہ کے دوران دیا تھا۔

تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب بھی حزب اللہ کی طرف سے دو بڑے خطرے موجود ہیں۔ کہ اس کے پاس 122 ایم ایم کے راکٹس بھی موجود ہیں اور اس کے ڈرون طیارے بھی ختم نہیں کیے جاسکے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کے ان ہتھیاروں سے نمٹنے کے لیے کثیر جہتی کارروائیاں کی جائیں۔ ان کارروائیوں مین فوجی حملوں کے علاوہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان راکٹ حملوں اور ڈرون حملوں کا توڑ بھی ضروری ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں