Pakistan’s Ambassador to the UN Asim Iftikhar Ahmad speaks during an emergency UNSC meeting on the situation in Gaza at UNHQ on August 10, 2025 in New York. (AFP)

مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات فوراً واپس لیے جائیں: پاکستان

اسرائیل نے زمین کی رجسٹریشن اور ضبطی کی صورت میں مقبوضہ علاقے پر انتظامی اختیار بڑھا دیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندہ نے جمعہ کے روز اسرائیل کی جاری قانون سازی اور انتظامی اقدامات کی مذمت کی جو وہ مغربی کنارے پر غیر قانونی قبضہ قائم کرنے کے لیے کر رہا ہے اور انہیں فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے ایلچی عاصم افتخار احمد کا یہ بیان ایک اجلاس میں سامنے آیا جہاں حکام نے ارکان کو مغربی کنارے کی صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ یہ اجلاس برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، یونان اور لٹویا نے طلب کیا تھا۔

پاکستانی ایلچی نے کہا، جبکہ بین الاقوامی توجہ پورے خطے میں متعدد بحرانوں کی طرف مبذول ہے تو اس دوران مقبوضہ مغربی کنارے کا منظم الحاق، غیر قانونی بستیوں کی توسیع، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، زمینوں پر قبضے اور ان کی جبری نقلِ مکانی بلاتخفیف جاری ہے۔

اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ علاقے پر توسیعی انتظامی اختیار دینے کے حالیہ فیصلے بشمول اراضی کی رجسٹریشن اور ضبطی کا طریقہ کار نہ صرف بین الاقوامی قانون کی بلکہ غزہ تنازع ختم کرنے کے جامع منصوبے کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

احمد نے کہا، "ان اقدامات کو فوراً واپس لیا جائے۔ عالمی برادری خاص طور پر اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھنے والوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ جواب طلبی، بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد ہو۔"

تقریباً چار سالوں میں اسرائیل نے 102 نئی آبادیوں کی منظوری دی ہے جو پہلے موجود 127 آبادیوں سے تقریباً دگنی ہے۔ عاصم افتخار احمد کے مطابق یہ اقدامات زمینی حقائق کو مستقلاً تبدیل کرنے کے لیے دانستہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا، "بین الاقوامی قانون کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے آبادکاروں کا تشدد اور آبادکاری کی تمام سرگرمیاں بند کی جائیں۔ پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ تمام عرب علاقوں پر اسرائیلی قبضہ ختم کرنے اور فلسطینی عوام کے لیے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت حاصل کرنے میں ہی شرقِ اوسط میں پائیدار امن کا قیام مضمر ہے۔"

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں