سعودی عرب اور برطانوی جھنڈے

علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب اور برطانوی دفاعی ہم آہنگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی قومی سکیورٹی مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی جس میں سعودیہ برطانیہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔


شہزادہ خالد بن سلمان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ہم نے اپنے دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور خطے کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی تاکہ امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں