فلسطینیوں کی تدفین کے دوران 24 مئی 2026 کو ایک خاتون سوگوار ہے۔ وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے شہداء الاقصیٰ ہسپتال کے طبی ماہرین کے مطابق یہ افراد ایک گھر پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے۔ (رائٹرز)
صحت کے حکام نے بتایا کہ اتوار کو وسطی غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ میں ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فضائی حملے میں چھے ماہ کے بچے سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔
طبی ماہرین نے بتایا کہ اس حملے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ میں تین افراد ہلاک ہو گئے: بچے کا والد محمد ابو ملوہ، والدہ علاء ثقلان اور ان کا بچہ اسامہ۔
اسرائیلی فوج نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
غزہ میں جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تقریباً 880 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اسی عرصے کے دوران مزاحمت کاروں کے ہاتھوں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
حماس نے اپنے مزاحمت کاروں کی ہلاکتوں کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کیے ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اس کی کارروائیوں کا مقصد حملے یا لوگوں کو جنگ بندی لائن کے قریب جانے سے روکنا ہے۔