سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا استقبال کیا۔ (SPA)

بین الاقوامی جوہری ادارے کے سربراہ کی سعودی عرب آمد ، وزیر خارجہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی جوہری ادارے ' انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی 'کے سربراہ رافیل گروسی نے بدھ کے روز سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے گروسی کا خیر مقدم کیا اور ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر 'نان پرولیفریشن' کے علاوہ جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

'آئی اے ای اے 'کے سربراہ بدھ ہی کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچے تھے۔ امارات میں گروسی نے براکہ جوہری پاور پلانٹ کا دورہ کیا جسے پچھلے دنوں ایران نے میزائل حملے سے نشانہ بنایا تھا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں