جنوبی لبنان کے علاقے مرجعیون سے لی گئی ایک تصویر میں 30 مئی 2026 کو کفر تبنیت گاؤں پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد دھواں اٹھتا نظر آ رہا ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ گذشتہ دو دنوں کے دوران جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے تقریباً 150 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
فوج نے ایک بیان میں کہا، "ہفتے کے آخر میں اسرائیلی دفاعی افواج نے ہتھیاروں کی ذخیرہ گاہوں، کمانڈ سینٹرز، راکٹ لانچرز اور حزب اللہ کے دہشت گردوں کے اضافی مقامات کو نشانہ بنایا۔"
نیز کہا کہ یہ مقامات "اسرائیلی فوجیوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں پیش رفت اور ان کی انجام دہی کے لیے استعمال ہوئے تھے۔"