شاہ سلمان ریلیف

شاہ سلمان ریلیف کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کو 24,500 فوڈ پیکٹس کی فراہمی

وسطی غزہ میں فروری میں ایک مرکزی کچن قائم کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی امدادی ادارے شاپ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) نے اتوار کے روز وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں میں 24,500 تازہ کھانے تقسیم کیے جو مملکت کی انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

کے ایس ریلیف نے وسطی غزہ میں فروری کے آخر میں ایک مرکزی باورچی خانہ قائم کیا اور اس کے بعد سے لاکھوں فلسطینیوں کے لیے کھانے مہیا کیے ہیں جو اس علاقے میں دو سال سے زیادہ کی اسرائیلی جنگ کے بعد سخت حالات میں زندگی گذار رہے ہیں۔

سعودی مرکز برائے ثقافت و ورثہ کے تعاون سے یہ اقدام غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے ریلیف کے لیے مقبول سعودی مہم کا حصہ تھا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس منصوبے سے 40 مقامی کارکنان کو روزگار بھی ملا۔

غزہ کی تقریباً 90 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور خوراک، پانی، ادویات اور بچوں اور شیر خوار بچوں کے لیے ضروری اشیاء تک رسائی سے محروم ہے۔

اکتوبر 2023 کے بعد سعودی عرب غزہ کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی امدادی قافلے شروع کرنے والے اولین ممالک میں شامل تھا جس نے اردن اور مصری راہداری کے راستے 80 سے زیادہ طیاروں اور درجنوں جہازوں کے ذریعے امداد بھیجی۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں