رائل کورٹ کے مشیر اور KSrelief کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ریاض میں اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارل سکاؤ سے ملاقات کی۔ (SPA)
شاہ سلمان ریلیف کے اعلیٰ عہدے داروں کی عالمی خوراک پروگرام حکام سے ملاقات
شاہ سلمان ریلیف کے لیے مشیر ڈاکٹر عبداللہ الربیع نے خوراک کے عالمی پروگرام کے ڈائریکٹر کارل سکاؤ کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعرات کے روز ہوئی ہے۔
انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے دونوں اداروں کے عہدے داروں کی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات زیر بحث رہے۔ تاکہ دو طرفہ تعاون کو بڑھاتے ہوئے مصبیت زدہ انسانی طبقات کی مدد کو مزید بہتر اور مؤثر کیا جاسکے۔
عالی خوراک پروگرام اقوام متحدہ کا دنیا بھر میں خوراک کی فراہمی و تحفظ کے علاوہ جنگ زدہ، مصیبت زدہ اور مسائل زدہ طبقوں کی بہبود کاکام کرتا ہے ، جبکہ شاہ سلمان ریلیف سعودی عرب کا بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والا ایک خیراتی ادارہ ہے۔
عالمی خوراک پروگرام کے ڈائریکٹر سکاؤ ان دنوں اپنے پارٹنر ادارے شاہ سلمان ریلیف اور دوسری بین الاقوامی شراکت داروں سے رابطوں کے لیے نکلے ہوئے ہیں۔
ریاض میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں عالمی پروگرام برائے خوراک کے سربراہ نے انسانی بنیادوں پر مسائل زدہ افراد کی مدد کے لیے شاہ سلمان ریلیف اور سعودی عرب کی فراخدلانہ امداد اور سرگرمیوں کی تحسین کی ہے۔
انہوں نے کہا ہماری ملاقات کے دوران کئی آئیڈیاز پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ تاکہ انسانیت کی بھلائی کے اس کام کو زیادہ بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔ یہ انسانی بنیادوں پر کی جانے والی سفارت کاری ہے جو سب کے بھلے میں کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں انسانی بنیادوں پرمشترکہ آپریشنز پر بھی غور کیا گیا۔ تاکہ سوڈان، یمن، شام اور غزہ وغیرہ میں انسانی بنیادوں پر سرگرمیوں کو بہتر انداز میں مزید آگے بڑھایا جاسکے۔