اسرائیلی حملوں کے بعد جنوبی لبنان میں دھواں اٹھ رہا ہے، جیسا کہ نباتیح، لبنان، 2 مئی 2026 سے دیکھا گیا ہے۔ REUTERS/Stringer

امریکہ ایران معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر پہلا اسرائیلی حملہ، ایک لبنانی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنانی میڈیا نے پیر کے روز اسرائیل کی جانب سے جنوبی حصے میں ایک اسرائیلی حملے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیل کی جانب سے امریکہ ایران تازہ معاہدے کے بعد پہلا باضابطہ حملہ تھا۔ اس میں ایک لبنانی کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

14 جون کو امریکہ اور ایران کی طرف سے اعلان کردہ باضابطہ جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیل کا یہ حملہ ایک غیر معمولی بات ہے۔ جو اسرائیلی سوچ اور ارادوں کو بھی پوری طرح ظاہر کرتا ہے۔

لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دشمن کے ڈرون طیارے نے ایک کار کو کفر تبنیت راؤنڈ اباؤٹ پر نشانہ بنایا۔ لبنانی خبر رساں ادارے 'این این اے' کے مطابق ڈرون حملے میں کار کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ نباتیہ شہر سے متصل دیہات میں پیش آیا ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں