شام کے سرکاری ٹیلی کام آپریٹر نے کہا کہ طرطوس شہر اور مصر کے اسکندریہ کے درمیان ایک بین الاقوامی زیر سمندر کیبل کو "تخریب کاری کی کارروائی" کا نشانہ بنایا گیا، جس سے شام بھر کے صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ (فائل فوٹو)
سمندر میں بچھائی گئی انٹرنیٹ کیبل کو تخریب کا نشانہ بنایا گیا : شام
شام میں سرکار کے زیر اثر کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنی کی سمندر میں بچھائی گئی انٹرنیٹ کیبل کو تخریبی عناصر نے تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
شامی حکام کے مطابق زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کو شام کے شہر طرطوس اور مصری شہر سکندریہ کے درمیانی علاقے میں تخریبی کارروئی کر کے نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس تخریبی کارروائی کے نتیجے میں پورے شام میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔
شامی ٹیلی کام سے متعلق ادارے نے خبر ایجنسی 'ثنا' کو بتایا ہے کہ انٹرنیٹ کیبل کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے اور مرمت کے کاموں میں ابھی وقت لگے گا۔
ٹیلی کام حکام نے کہا یہ ایک منظم تخریبی کارروائی کی گئی ہے۔ جس کا مقصد شام کے مواصلاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا تھا۔