F10252992

سعودی عرب نے یورپی فزکس اولمپیاڈ میں تین بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے

اس جیت سے مذکورہ سائنسی مقابلے میں مملکت کے مجموعی اعزازات کی تعداد 27 ہو گئی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی سائنسی کامیابیوں کے تناظر میں مملکت نے یورپی فزکس اولمپیاڈ (EuPhO 2026) کے دسویں ایڈیشن میں 3 بین الاقوامی اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہ مقابلہ 12 سے 16 جون تک سویڈن کے شہر گوتھنبرگ میں منعقد ہوا، جس میں 40 ممالک کے تقریباً 200 طلبہ نے شرکت کی۔

ریاض کے محکمہ تعلیم کے طالب علم حسین حبیب الصالح نے کانسی کا تمغہ جیتا، جبکہ مشرقی صوبے الشرقیہ کے محکمہ تعلیم کے طلبہ محمد عبدالرحمن العرفج اور محمد محمود الرمل نے تعریفی اسناد حاصل کیں۔

اس جیت کے ساتھ ہی یورپی فزکس اولمپیاڈ میں مملکت کے مجموعی اعزازات کی تعداد 27 ہو گئی ہے، جن میں ایک سونے کا تمغہ، 3 چاندی کے تمغے، 13 کانسی کے تمغے اور 10 تعریفی اسناد شامل ہیں۔

اسی تناظر میں سعودی عرب نے یہ کامیابی سال بھر جاری رہنے والی تیاری اور تربیت کے بعد حاصل کی جسے King Abdulaziz and His Comapnions Foundation for Giftedness & Creativity "موہبہ" نے وزارت تعلیم کی شراکت سے "موہبہ" پروگرام برائے بین الاقوامی اولمپیاڈ کے تحت انجام دیا۔

تیاری کے اس سفر میں سائنسی نظریاتی اور عملی تربیت کے کئی مراحل شامل تھے، جس کے ساتھ ساتھ مقامی اور بیرونی تربیتی کیمپس بھی منعقد کیے گئے۔ ان کا مقصد طلبہ کی جدید سائنسی شعبوں میں صلاحیتوں کو بڑھانا اور انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے لیے تیار کرنا تھا۔

یاد رہے کہ یورپی فزکس اولمپیاڈ سیکنڈری اسکول کے طلبہ کے لیے ایک بین الاقوامی سائنسی مقابلہ ہے، جس کی خاص بات مختصر سوالات ہیں جن کے لیے تخلیقی حل درکار ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلوں میں دو ٹیسٹ شامل ہیں : ایک نظریاتی اور دوسرا عملی۔ اس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ یہ طلبہ کو اس بات کا موقع دیتا ہے کہ وہ حصہ لینے والی ٹیموں کے لیڈرز کے بجائے براہِ راست سائنسی کمیٹی کے ساتھ اپنے حل پر بحث کر سکیں۔

"موہبہ" باصلاحیت افراد کو دریافت کرنے، ان کی سرپرستی کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے ایک عالمی سطح پر معروف قومی ادارہ ہے، جو ترجیحی سائنسی شعبوں میں صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے قومی حکمت عملی کے تحت کام کرتا ہے۔ اس سے علم پر مبنی معاشرے کی تعمیر، جدت طرازی کے کلچر کو فروغ دینے اور قومی ترقی کی حمایت میں مدد ملتی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں