4723959-685612175

مکہ : حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں حرمین شریفین میں استعمال کی گئی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ نمائش 19 ویں صدی کے دوران لگائی جانے والی چھ اقسام کی ٹائلوں سے متعلق ہے جو ایک عرصے تک مسجد حرام کا حصہ رہیں۔ جو بہترین کاریگری کا نمونہ ہیں۔

نمائش کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سفید پتھر کی یہ ٹائلیں سنہ 1881 بمطابق 1299 ہجری لگائی گئی تھیں۔ ان سفید پتھروں پر کی گئی خطاطی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اور آپ کے چار خلفائے راشدین کے اسمائے گرامی شامل کیے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے ' ایس پی اے ' کے مطابق سنگ مرمر کی ان ٹائلوں کی نمائش کے اہتمام کے علاوہ بھی تعمیرات کی تاریخ سے متعلق کئی اہم اور یادگاری نمونے رکھے گئے ہیں۔ یہ سب یاد گاریں حرمین شریفین سے متعلق ہیں۔

'ایس پی اے' کے مطابق یہ یادگاری اشیا اور نوادرات کسی زمانے میں مسجد نبوی کی راہداریوں میں سجائے گئے تھے، لیکن اب انہیں احتیاط کے ساتھ محفوظ رکھنے کی خاطر الگ سے رکھا گیا ہے۔ البتہ زائرین کی دلچسپی کی خاطر نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔

نمائش میں دور نبوی سے لے کر سعودی دور تک کی تمام تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایک خاص ترتیب کے ساتھ ان تعمیراتی نوادرات کو نمائش میں سجایا گیا ہے۔ یہ نمائش حرمین شریفین کی مختلف ادورا میں توسیع اور تزئین و آرائش کے علاوہ تاریخ کی بھی مظہر ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں