ہیڈ اپ سی پی آر ڈیوائس کو پہلی بار اتھارٹی کے ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے اندر فیلڈ میں تعینات کیا گیا تھا، جو ہسپتال سے پہلے کی ہنگامی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ (SPA)

ریاض :'کارڈیک اریسٹ اٹیک' کا شکار شہری جدید طریقہء ابتدائی طبی امداد سے بچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ہلال احمر سے متعلق ہنگامی طبی امدادی ٹیم نے 'کارڈیک اریسٹ اینڈ ریسپائریٹری اریسٹ' کے ایک کیس میں ابتدائی طبی امداد کے جدید طریقہ کو بروئے کار لاتے ہوئے شہری کی کامیابی سے جان بچالی ہے۔ ابتدائی طبی امداد کی ٹیم نے 'کارڈیک پلومونری ریسوسائٹیشن' کے طریقے سے مریض کے لیے خدمات فراہم کیں اور کامیابی سے اس کی جان بچالی۔

بتایا گیا ہے کہ ہلال احمر کو ایک ہنگامی امداد کے لیے کال موصول ہوئی۔ یہ کال الوازارت ضلع سے موصول ہوئی جہاں ایک شہری کو کارڈیک اریسٹ اٹیک کا سامنا تھا۔ کال موصول ہوتے ہی 'ریپڈ ریسپانس یونٹ' اور 'فیلڈ ایمبولینس ٹیم' نے موقعہ کی طرف دوڑ لگا دی۔ موقعہ پر پہنچتے ہی مریض کو مشینی طریقے سے سانس دینے کے لیے 'مکینیکل کمپریشن سسٹم' اور 'ہیڈ اپ سی پی آر' کے آلات کے ذریعے ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے مریض کے سر اور گردن کو اوپر کی طرف اٹھاکر ہنگامی طبی پراسس شروع کیا۔

خیال رہے 'ہیڈ اپ' کر کے مریض کے لیے استعمال کی جانے والی یہ جدید ٹیکنالوجی فیلڈ میں پہلی بار ایسے کسی مریض کے لیے بروئے کار لائی گئی ہے۔ الحمد للہ یہ تجربہ کامیاب رہا۔ یہ ٹیکنالوجی بین الاقوامی سطح پر اختیار کردہ جدید ترین طریقے کے عین مطابق ہے۔ جس سے ہنگامی طبی امدادی ٹیموں کے کام میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں