کنکریٹ کی دیوار پینٹ شدہ ریاستہائے متحدہ، یورپی یونین اور ایران کے جھنڈے کے ساتھ اسٹاک فوٹو...

اسرائیل شام کو لا متناہی افراتفری کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے: صدر احمد الشرع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شامی صدر احمد الشرع نے جنوبی شام کے علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اسرائیلی کوششوں کی مذمت کی ہے۔

شامی چینل الاخبارہ نے الشرع کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی وجود اب دوبارہ ہماری پاکیزہ سرزمین کو افراتفری کا کبھی نہ ختم ہونے والا میدان بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے وہ ہمارے عوام کے اتحاد کو توڑنے اور ہماری تعمیر نو اور ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کی صلاحیتوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام بیرونی سازشوں کے لیے تجربہ گاہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ دوسروں کے مفادات کی تکمیل کی جگہ ہے۔

صدر الشرع کا یہ بیان اسرائیلی افواج کی جانب سے جنوبی صوبہ درعا کے دیہات عابدین، جملہ اور تل المغر پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے جہاں گذشتہ پیر کو توپ خانے سے بمباری اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی حملے کیے گئے۔

الاخبارہ نے بتایا کہ مقامی باشندوں نے ان اسرائیلی افواج کے خلاف مزاحمت کی جنہوں نے ان کے دیہات میں تلاشی کی چوکیاں قائم کر دی تھیں۔

سول ڈیفنس کے مطابق گذشتہ روز 29 جون سنہ 2026ء کو بمباری کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے اور مالی نقصان بھی ہوا۔ شامی وزارت خارجہ نے درعا اور قنیطرہ کے جنوبی صوبوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے پس منظر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط ارسال کیا ہے۔ یہ کارروائیاں سنہ 1974ء میں گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی اور شامی افواج کے درمیان طے پانے والے معاہدہ علیحدگی کی خلاف ورزی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں