ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی

آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات طے نہیں کیے : ایران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایران اور امریکہ کے درمیان آنے والے دنوں میں مذاکرات کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ اس امر کا اظہار ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

البتہ ایرانی ترجمان نے یہ بتایا ہے کہ تکنیکی امور سے متعلق وفد اس ہفتے قطر جا رہا ہے۔ اس وفد کا امریکی حکام کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا مفاہمتی یادداشت پر عمل در آمد کی خاطر ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کا آغاز ایران نے نہیں کیا۔ اگرچہ یہ اس وقت ایران کی ترجیح ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں