سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان

سعودی وزیر خارجہ کی چینی حکام سے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کے روز سرکاری دورے پر عوامی جمہوریہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق اس دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ چینی حکومت کے اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں کریں گے، جن میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات اور باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں