In Khartoum, Sudan, KSrelief distributed 1,000 food parcels to displaced families, which forms a part of the third phase of this year’s food security project. (SPA)

دنیا بھر میں 'شاہ سلمان ریلیف' کی سرگرمیاں جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بین الاقوامی سطح پر انسانی خدمات کے لیے سرگرم سعودی ادارے 'شاہ سلمان ریلیف' نے بیک وقت کئی ملکوں میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مستحق افارد کو خوراک، رہائش کے لیے خیمے، ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کر رہا ہے۔

جنوبی غزہ کی پٹی میں 'شاہ سلمان ریلیف' نے ایک نیا رہائشی کیمپ لگایا ہے۔ یہ رہائشی کیمپ فلسطینی بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے 'شاہ سلمان ریلیف' کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

خیال رہے غزہ کی پٹی پر دو سال سے زائد جاری رہنے والی جنگ کے دوران لگ بھگ 75000 کے قریب فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جن میں بہت بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ جبکہ یتیم ہونے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ اسی طرح ہزاروں بیوگان بھی ان فلسطینیوں میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے حالیہ جنگ میں بیوہ کیا ہے۔

'شاہ سلمان ریلیف' نے حالیہ دنوں میں خدمات کے سلسلے میں نائیجیریا میں بھی انسانی بنیادوں پر اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 580 خاندانوں میں خوراک کے پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ جس سے 3480 افراد کو فائدہ ہوگا۔

2026 میں اب تک تقسیم کردہ خوراک کے علاوہ جنگوں کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے اور بے گھر ہونے والے افراد کے لیے خوراک تقسیم کرنے کے منصوبے جاری ہیں۔

اسی طرح شام کے دارالحکومت دمشق میں 'شاہ سلمان ریلیف' کے رضاکاروں نے طبی امداد فراہم کی ہے۔ اس طبی امداد میں کینسر زدہ بچوں کا علاج بی شامل ہے۔ جس سے اب تک تقریبا 150 لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ ان میں 6 افراد ایسے بھی شامل ہیں جن کی باقاعدہ سرجری کی گئی ہے۔

'شاہ سلمان ریلیف' کے کارکنوں نے بے گھر لوگوں کے لیے رہائشی مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ یہ منصوبہ 5 جولائی تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ 'الظہور ہیلتھ سینٹر' اور 'اشرفیہ صحنایا' میں بزرگوں کی دیکھ بھال کے مرکز کی عمارت کی مرمت کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کی مہم کے دوران طبی شعبے سے وابستہ رضاکاروں نے 20 مستحق افراد کی مصنوعی اعضاء سے متعلق سرجری کی ہے۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں