اقوام متحدہ میں مملکت کے مستقل نمائندے عبدالعزیز الواسل، UNRWA عہد سازی کانفرنس کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (X:@ksamissionun)
سعودی عرب کی طرف سے اقوام متحدہ کے ادارے'انروا' کی حمایت،'انروا' کے لیے فنڈز فراہمی پر زور
مملکت نے اقوام متحدہ کی ایجنسی 'انروا' کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ انتہائی ضروری بنیادی خدمات کے لیے قائم ہے اور تعلیم و صحت کے شعبے میں یہ ادارہ فلسطینی عوام کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دے رہا ہے۔
'انروا' کے بارے میں ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواسع نے جنرل اسمبلی کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ یہ میٹنگ 'انروا' کے لیے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں رکھی گئی تھی۔
خیال رہے سعودی عرب اقوام متحدہ کے اس ادارے کا عالمی سطح پر بڑا حامی ملک ہے اور اس نے اب تک غیر متلزل انداز میں 'انروا' کی مدد کی ہے۔
سعودی مندوب نے خبردار کیا کہ اسے ہدف بنایا جانا دراصل فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں موجود لوگوں کو نشانہ بنانا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر 'انروا' کے لیے اپنے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ سعودی عرب 'انروا' کو ہر طرح کی امداد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ انسانی بنیادوں پر جاری اس کے منصوبے مکمل ہو سکیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں فلسطینیوں اور ان کے بچوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہو سکے