خلیجی تعاون کونسل کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے سعودی عرب کے آئل ٹینکر ''ودیان'' کو ایران کی جانب سے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قانون اور عالمی بحری گزرگاہوں کے تحفظ سے متعلق قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان کے مطابق یہ کارروائی ایران کے اس مسلسل جارحانہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد خطے کے امن کو نقصان پہنچانا، عالمی توانائی کے تحفظ کو کمزور کرنا اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کو خطرے میں ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین، روایات اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔جاسم البدیوی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خلیجی تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے سعودی حکومت کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں