سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر عبداللہ الغامدی نے جنیوا میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات کی۔ (SPA)

سعودی عرب اور یونیسکو کے درمیان مصنوعی ذہانت کے سلسلے میں تعاون پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سے متعلق امور کے لیے قائم ادارے کے سربراہ عبداللہ الغامدی اور یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات منصوعی ذہانت اور حکومت سے متعلق عالمی مکالمے کے سلسلے میں منعقدہ کانفرنس کے دوران کانفرنس کی سائیڈ لائنز میں ہوئی ہے۔

دونوں عہدے داروں نے اس موقع پر سعودی عرب اور یونیسکو کے درمیان مصنوعی ذہانت بارے باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز مصنوعی ذہانت کے پس منظر میں عالمی سطح پر اخلاقی ضوابط کی پالیسی اور امور پر بات چیت کی گئی۔

عبداللہ الغامدی نے یونیسکو کی اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی ، نیز مملکت کی طرف سے ادا کیے جانے والے کردار کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیار کے قائم ردہ مرکز کا ذکر کیا۔

مملکت کے اس ادارے کو یونیسکو کی جنرل کانفرنس نے دوسرے درجے کے مرکز کے طور پر منظور کیا تھا۔ واضح رہے یہ مرکز عالمی سطح پر تحقیق و ترقی کے امور میں مدد دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

الغامدی نے مملکت کی جانب سے کی گئی ان کوششوں کا بھی ذکر کیا جو بین الاقوامی سطح پر مصنوعی ذہانت کے اصولوں اور پریکٹس کے لیے کی جارہی ہیں۔ اسی کے تحت 60 سے زائد کمپنیوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے اصول وضع کیے ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں