سلطنتِ عمان کا ایرانی سفیر کو طلب کر کے شدیداحتجاج

تہران کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں پر مسقط کا اظہارِ برہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سلطنتِ عمان نے مسقط میں تعینات ایرانی سفیر سفیر موسیٰ فرہنگ کو طلب کر کے انہیں ایک احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے۔ یہ احتجاجی مراسلہ مسندم اور وسطی گورنریوں کے مقامات کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے پس منظر میں دیا گیا ہے۔

عمانی وزارتِ خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے انتظامی و مالی امور شیخ خالد المصلحی نے مسقط میں ایرانی سفیر کو طلب کرکے انہیں یہ مراسلہ حوالے کیا۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس موقع پر عمان نے ان غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عمانی عہدیدار نے سفیر سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ ممالک کی خودمختاری کے احکام کی پابندی، ہمسائیگی کے حقوق کا احترام اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت ضروری ہے۔ انہوں نے ان اخلاقی اقدار اور روایات کے احترام کا مطالبہ کیا جو دونوں ہمسایہ ممالک اور عوام کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں۔

العربیہ کی تازہ خبریں Google News کے ذریعے حاصل کریں

اسی بارے میں